(24نیوز)شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں زیرِ تعمیر پٹرول پمپ کو بارودی مواد سے اُڑا دیا گیا، دھماکے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔
ڈی پی او شفیع اللّٰہ خان کے مطابق میر علی کے علاقے نورک میں زیرِ تعمیر پٹرول پمپ میں تخریب کاروں نے بارودی مواد نصب کیا تھا۔بارودی مواد کے پھٹنے سے زور دار دھماکا ہوا جس سے پٹرول پمپ کو شدید نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔انہوں نے مزید کہا کہ زیرِ تعمیر پٹرول پمپ میں دھماکے کے واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔