(24نیوز)بالی وڈ کی مقبول ترین اداکارہ ہیما مالنی اور اداکار سیف علی خان سمیت متعدد بالی وڈ شخصیات نے عالمی وبا کورونا وائرس کی ویکسین لگوا لی۔
ہیما مالنی نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے بتایا کہ میں نے کوپر ہسپتال سے کورونا وائرس کی ویکسن لگوالی۔
دوسری جانب گزشتہ دونوں بھارتی اداکار سیف علی خان کو ویکسینیشن سنٹر کے باہر دیکھا گیا جہاں انہوں کورونا کی ویکسین لگوائی تھی۔
سیف علی خان اور اداکارہ ہیما مالنی کے علاوہ بالی وڈ اداکار ہریتھک روشن کے والد راکیش روشن نے بھی حال ہی میں کورونا وائرس کی ویکسین لگوائی ہے۔
اس ضمن میں راکیش روشن نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ویکسین لگواتے ہوئے اپنی تصویر بھی پوسٹ کی ہے۔
علاوہ ازیں راکیش روشن کی اہلیہ پنکی روشن نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کورونا ویکسین لگواتے ہوئے تصویر پوسٹ کی۔