مل کر پنجاب پر حملہ کرینگے اور کامیاب ہونگے، بلاو ل بھٹو زرداری

Mar 07, 2021 | 17:06:PM

(24 نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ لگتا ہے کہ پارلیمنٹ میں 178 ارکان موجود نہیں تھے،سینٹ الیکشن کی طرح مل کر پنجاب حکومت پر حملہ بھی کریں گے اور کامیاب ہونگے۔
تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ صدر مملکت من چکے ہیں کہ عمران خان اپنی اکثریت کھو چکے ہیں۔لگتا ہے پارلیمنٹ میں 178 ارکان موجود نہیں تھے۔پی ڈی ایم فیصلہ کرے گی کہ عدم اعتماد کب اور کہاں ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخابات اور سینٹ میں ثابت ہو گیا ہے کہ عمران خان سلیکٹڈ ہے، اکیلا گھوڑا ریس میں بھاگے اور شور مچائے میں کامیاب ہو گیا،ہمیشہ دباﺅ کی وجہ سے ایم این ایز نے عمران خان کو ووٹ دیا۔
بلاول بھٹونے کہا کہ میرے پاس نہ تو بندوق ہے کہ میں گولی چلا دوں،ہمارے پاس اداروں کی نہیں ، عوام کی طاقت بھی نہیں ہے۔ہمارے پاس عوام ہے اور پارلیمان ہے، میرا ایمان ہے ان دونوں سے ہم کسی بھی کٹھ پتلی کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔ہم نے سڑکوں اور پارلیمان میں سیاست کرنی ہے۔جو بھی فیصلہ ہو گا، پی ڈی ایم میں اتفاق رائے سے ہو گا۔

مزیدخبریں