’جوڑے آسمان پر بنتے ہیں‘ شاہد آفریدی کی شاہین آفریدی کی جانب سے رشتہ مانگنے کی تصدیق
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے شاہین آفریدی کی جانب سے رشتہ مانگنے کی تصدیق کردی۔
سابق کپتان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ شاہین آفریدی کے خاندان نے بیٹی کا رشتہ مانگا ہے،شاہد آفریدی کاکہناہے کہ جوڑے آسمانوں پر بنتے ہیں،دونوں خاندان رابطے میں ہیں، اگر اللہ کو منظور ہوا تو یہ جوڑا بھی بنے گا۔
آخر میں شاہد آفریدی نے شاہین آفریدی کیلئے نیک خواہشات کا اظہارکیا۔
Shaheen's family approached my family for my daughter. Both families are in touch, matches are made in heaven, if Allah wills this match will be made too. My prayers are with Shaheen for his continued success on and off the field.
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) March 7, 2021
واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی منگنی کی خبر یں زیر گردش تھیں۔شاہین شاہ آفریدی کے والد ایاز خان کا کہنا تھا کہ شاہین آفریدی کیلئے شاہدآفریدی کی بیٹی کا رشتہ مانگا ہے اور ان کے خاندان نے رشتہ دینے پر رضامندی ظاہرکی ہے۔ان کاکہناتھاکہ شاہدآفریدی کی بیٹی کے ساتھ منگنی کی رسم جلد طے پا جائے گی۔ایازخان کا کہنا تھاکہ شاہدآفریدی کے خاندان سے دیرینہ تعلقات ہیں۔