(24نیوز)بہاولپور کور کے زیراہتمام پاک فوج کی تربیتی مشقیں جاری ہیں،500 سے زائد طلبہ اوراساتذہ نے ایک دن چولستان میں بہاولپور کور کے ساتھ گزارا۔
پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے آئی ایس پی آر کے مطابق پروگرام کا مقصد پاک فوج کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں سے متعلق آگاہ کرناتھا، طلبہ کو پاک فوج کی پیشہ وارانہ مہارت سے متعلق عملی مظاہرہ دکھایاگیا،طلبہ نے ٹینک اور اے پی سی کی سواری کی،اسلحہ اور جنگی آلات کا جائزہ لیا،طلبہ نے ملٹی بیرل راکٹ لانچر کا فائر دیکھا اورطیاروں نے حملے کا مظاہرہ کیا۔
آئی ایس پی آر کاکہناہے کہ موقع پر پاک فوج کی پیشہ وارانہ صلاحیت اور بلند حوصلے کی تعریف کی گئی ،طلبہ نے ملکی سالمیت و استحکام کیلئے پاک فوج کے عزم وایثار کو بے حد سراہا،دورہ کرنے والے طلبہ نے کور کمانڈر بہاولپور سے بھی ملاقات کی ۔
بہاولپور: پاک فوج کی تربیتی مشقیں، سکول طلبا نے پورادن جوانوں کیساتھ گزارا
Mar 07, 2021 | 17:44:PM