(24 نیوز)جے یو آئی کے مرکزی جنرل کونسل کے اجلاس میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت کے خاتمے کا وقت آ گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جے یو آئی کے مرکزی جنرل کونسل کا سکھر میں ہونیوالا اجلاس دو روز تک جاری رہنے کے بعد ختم ہو گیا۔ اجلاس میں چاروں صوبوں کے امیر، جنرل سیکرٹریز،سینیٹرزایم این ایز اور ایم پی ایز نے شرکت کی۔
اجلاس میں لانگ مارچ سمیت اپوزیشن کی حکومت مخالف تحریک کا جائزہ لیا گیا۔مولانا فضل الرحمان کو پارٹی فیصلوں کا اختیار دیدیا گیا۔جے یو آئی نے مولانا کو لانگ مارچ سندھ سے شروع کرنے کی دعوت دی ۔
مولانا فضل الرحمان کل اسلام آباد میں ہونے والے پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں پارٹی فیصلوں سے آگاہ کریں گے اور آئندہ کا لائحہ عمل تیار کیا جائیگا۔