(24 نیوز)پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی لاہور میں چودھری برادران سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی،چودھری برادران نے چیئرمین سینیٹ کیلئے گیلانی کوووٹ دینے سے معذرت کرلی۔
مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آپ ہمارے پاس آئے سر ٓانکھوں پر لیکن ووٹ نہیں دے سکتے ،آپ کے ساتھ پرانا تعلق ہے چیئرمین کیلئے ساتھ نہیں دے سکتے ۔چودھری شجاعت نے کہاکہ ووٹ مانگناآپ کا حق ہے حکومت کے ساتھ آئندہ بھی رہیں گے ،اتحادی ہونے کے ناطے گزشتہ روز وزیراعظم کو اعتمادکاووٹ دیا۔
واضح چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے چودھری برادران سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی، جس میں سیاسی صورتحال اور سینیٹ انتخابات میں تعاون کی درخواست کی، چیئرمین پیپلزپارٹی نے چودھری شجاعت حسین کی خیریت بھی دریافت کی۔