عمران خان نے کارکنوں کو سپورٹس مین سپرٹ کی بجائے نفرت کا سبق د یا،احسن اقبال

Mar 07, 2021 | 20:13:PM

(24 نیوز)مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے غنڈوں نے جو ہلڑ بازی اور بدمزگی کی  پوری دنیا میں بدنامی ہوئی، عمران خان اپنے کارکنوں کو سپورٹس مین سپرٹ کی بجائے نفرت کا سبق دے رہے ہیں۔

تفصیل کے مطابق مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں سیاسی کارکنوں نے کبھی خواتین کیساتھ زیادتی، تشدد اور چادر پر حملہ نہیں ہوا،جس طرح پی ٹی آئی کے غنڈوں نے کل اسلام آباد میں کرنے کی کوشش کی۔
 احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان ایک سپورٹس مین ہوتے ہوئے اپنے فالور کو سپورٹس مین سپرٹ دینے کی بجائے نفرت دینے والی کھیپ تیار کی ہے۔ 2014 میں بھی عمران نیازی نے ان جتھوں کے ذریعے پارلیمنٹ پر حملہ کیا تھا۔جیسے ٹرمپ کے حمایتوں نے واشنگٹن ڈی سی میں کیپٹل ہل پر حملہ کیا تھا۔
 انہوں نے مزید کہا کہ عمران نیازی نے پاکستان ٹیلی ویژن کی بلڈنگ پر حملہ کیا تھا۔ کل اراکین اسمبلی اور ایک خاتون رکن پر حملہ کرکے تمام اخلاقی حدیں عبور کی ہیں۔پی ٹی آئی نے اگر کارکنوں کے اس قسم کے رویے نہ روکے تو مسلم لیگ ن کے کارکن بھی بھپھرجائیں گے۔

مزیدخبریں