(24 نیوز)عالمی وبا کے وار جاری، رحیم یار میں چوبیس گھنٹوں کے دوران 19 افراد میں وائرس کی تصدیق جبکہ 205 زیرعلاج ہیں۔
تفصیلات کے مطابق رحیم یار خان میں کورونا وائرس کے شکار 18 مریضوں کی سرکاری اور ایک کی پرائیویٹ لیب سے پازٹیو رپورٹ آ گئی۔کورونا کی تشخیص کیلئے بھجوائے گئے ٹیسٹ میں 149 افراد کی رپورٹ منفی آ ئی۔
ضلع بھر میں کورونا وائرس کے 217 مریض زیر علاج ہیں جبکہ 205افراد گھروں میں قرنطینہ کردیئے گئے ہیں۔کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 867افراد کے بھجوائے گئے ٹیسٹ کی رپورٹ کا انتظار ہے۔