10 مارچ سے بزرگوں کیلئے کورونا ویکسی نیشن شروع کردی جائیگی، اسد عمر

Mar 07, 2021 | 21:41:PM
10 مارچ سے بزرگوں کیلئے کورونا ویکسی نیشن شروع کردی جائیگی، اسد عمر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) وفاقی حکومت نے 10 مارچ بروز پیر سے ملک کے معمر افراد کیلئے عالمی وبا سے بچنے کیلئے ویکسی نیشن شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پیغام دیتے ہوتے ہوئے کہا ہے کہ ملک بھر میں بزرگ افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دینے کا عمل 10 مارچ سے شروع کر دیا جائے گا۔
 اسد عمر کا کہنا تھا کہ زیادہ بزرگ افراد کو وبائی مرض سے بچائوکے ٹیکے پہلے لگائے جائیں گے۔ اس سلسلے میں مزید تفصیلات بھی کل جاری کی جائیں گی۔
یاد رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے۔ این سی او سی کے اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 780 کیسز سامنے آئے ہیں۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 13 ہزار 205 ہو گئی ہے۔