سینیٹ الیکشن کو شفاف بنانے کے لیے تمام آئینی اقدامات کیے،شہزاد اکبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)مشیر احتساب وداخلہ بیرسٹر شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ اخلاقی اقدار کی پاسداری تمام سیاسی جماعتوں پر لازم ہے، عوام کسی کی ذاتی چوری بچانے کے لیے سڑکوں پر نہیں نکلتے۔
تفصیلات کے مطا بق اپنے ایک بیان میں مشیر داخلہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان اقتدار کی نہیں بلکہ اقدار کی اصولی سیاست پر یقین رکھتے ہیں۔ حکومت نے سینیٹ الیکشن کو شفاف بنانے کے لیے تمام آئینی اقدامات کیے۔
شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن میں اسلام آباد کی نشست پر خدشات درست ثابت ہوئے۔ معاشرے میں بدعنوانی روکنے کے لیے پہلی ڈھال اخلاقی اقدار ہوتی ہیں۔