یا ددا شت کو بہتر بنانے کا آسان طریقہ ،ما ہرین بھی دنگ رہ گئے

Mar 07, 2021 | 22:35:PM

(24نیوز)محققین نے دریافت کیا ہے کہ سر اغ رساں شر لا ک ہومز کا یا دداشت بہتر بنا نے کا طریقہ کار واقعی طویل المعیاد یادوں کو تشکیل دینے میں کارآمد ثابت ہوسکتا ہے۔ وہ ہر قسم کی تفصیلات ایک 'میموری پیلس' میں محفوظ کرتا تھا۔
تفصیلات کے مطا بقمیتھوڈ آف لوسائی نامی اس تیکنیک میں ذہنی طور پر کسی جانے پہچانے مقام پر گھومتے پھرتے ہیں۔جیسے گھر یا کوئی پسندیدہ پارک یا دیگر میں ذہنی طور پر گھومتے ہوئے جو چیزیں یاد رکھنا چاہتے ہیں وہ وہاں مختلف حصوں میں رکھ دی جاتی ہیں اور بعد ازاں اپنے قدموں پر دوبارہ چلتے ہوئے ان تفصیلات کو 'اٹھا' لیا جاتا ہے۔
مثال کے طور پر اگر آپ مینار پاکستان سے واقف ہیں تو تصور کریں کہ وہاں آپ چہل قدمی کررہے ہیں اور ایک لفظ جیسے کتاب کو جھیل میں گرا دیا، پھر ایک اور لفظ کسی اور جگہ۔
تو اس طرح جو الفاظ یاد رکھنا چاہتے ہیں وہ دوبارہ اسی طرح ذہن میں نقشہ اجاگر کرکے اپنے قدموں پر دوبارہ چلتے ہوئے حاصل کرلیں۔تحقیق میں بتایا گیا کہ اس طریقہ کار سے لوگ الفاظ کی فہرستیں، ہندسوں کی سیریز اور دیگر کو طویل عرصہ تک یاد رکھ سکتے ہیں۔
ویانا یونیورسٹی کی اس تحقیق میں شامل محقق ازابیلا وانگر نے بتایا کہ ہم یہ دیکھ کر مسحور ہوگئے کہ ورلڈ میموری چیمپئن شپ میں کس طرح کی حیران کن یادداشت کی کارکردگی کا مظاہرہ کیا جاتا ہے۔

مزیدخبریں