حکومتی وفد کی اے این پی رہنمائوں سے ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)سینٹ انتخابات میں تعاون کیلئے وزیر دفاع پرویز خٹک اور چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے چارسدہ میں عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے رہنمائوں سے ملاقات ۔
تفصیلات کے مطابق حکومتی وفد نے اے این پی رہنما امیرحیدر ہوتی، میاں افتخار اور ایمل ولی خان سے ملاقات کی، اس موقع پر اے این پی کے نو منتخب سینیٹر عمر فاروق بھی موجود تھے۔حکومتی وفد نے چیئرمین سینٹ کے انتخاب میں اے این پی سے تعاون کی درخواست کی۔
اے این پی قیادت نے حکومتی وفد کویقین دلایا کہ اے این پی جمہوریت کی بالادستی پریقین رکھتی ہے۔ ولی باغ چارسدہ میں اے این پی کے سربراہ اسفند یارولی خان علالت کی وجہ سے حکومتی وفد سے ملاقات نہ کرسکے۔