خام تیل کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں 2008 کے بعد کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں تیزی کا سلسلہ جاری ہے، روس سے تیل کی سپلائی متاثر ہونے پر خام تیل کی قیمتوں میں تیزی دیکھی جارہی ہے ۔ٹریڈنگ کے دوران برینٹ خام تیل 129 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آگیا۔یکم جنوری 2022 کو برینٹ خام تیل کی فی بیرل قیمت 89 ڈالر تھی۔ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت 124 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی۔
قبل ازیں عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 7 سال کی بلند سطح سے تجاوز کرگیا تھا۔بینچ مارک لندن بریٹ آئل 4.85 فیصد مزید مہنگا ہوا۔لندن برینٹ ائل 5.10 ڈالر مہنگاہوکر 110.10 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا تھا جبکہ امریکی خام تیل 5 فیصد مزید مہنگا تھا۔امریکی خام تیل 5.15 ڈالر مہنگا ہوکر 108.57 ڈالر فی بیرل پر پہنچ چکا تھا۔
ماہرین کا کہناتھا کہ یوکرین کی موجودہ صورتحال پر تیل کی سپلائی متاثر ہونے کے خدشات پر خام تیل مہنگا ہورہاہے۔ خام تیل کی قیمت جولائی 2014 کی بعد کی بلند سطح پر جا پہنچی۔دنیا میں خام تیل کی سپلائی میں روس کا دس فیصد حصہ ہے۔
روس یومیہ 30 لاکھ بیرل سے 50 لاکھ بیرل خان تیل کی سپلائی کرتا ہے۔روس یومیہ 30 لاکھ بیرل تک ریفائنری پیٹرولیم مصنوعات بھی سپلائی کرتاہے۔