(مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک عدم اعتماد کو حتمی شکل دینے کیلئے آصف علی زرداری،شہباز شریف اورمولانا فضل الرحمان کے درمیان آج یا کل ہوگی۔
ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری، اپوزیشن لیڈرشہباز شریف اورمولانا فضل الرحمان کے درمیان رابطہ ہوا۔جس میں تینوں رہنماوں کے درمیان ایک اور ملاقات طے پا گئی ہے۔اپوزیشن رہنماوں کےدرمیان ملاقات آج یا کل زرداری ہاوس اسلام آباد میں ہوگی۔اپوزیشن رہنماوں کی ملاقات میں تحریک عدم اعتماد کو حتمی شکل دی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف زرداری،شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمان کی نمبر گیم پر بھی بات ہوگی۔تینوں جماعتوں نےاپنےارکان کو اسلام آباد میں موجود رہنے کی ہدایات جاری کر رکھی۔
یاد رہے کہ پیپلز پارٹی کالانگ مارچ جلد اسلام آباد پہنچنے والا ہے۔ اپوزیشن نے لانگ مارچ کے اسلام آباد پہنچنے کے بعد وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا اعلان کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:لاہورسمیت ملک کے بیشتر اضلاع میں گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی
دوسری جانب مسلم لیگ نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومتی اتحادیوں کے بغیر بھی تحریک عدم اعتماد کامیاب کروانے کے لیے ان کے پاس نمبر پورے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:سابق صدر رفیق تارڑ انتقال کر گئے