پاکستانی کرکٹربسمہ معروف کی ننھی بیٹی کیساتھ میدان میں انٹری توجہ کا مرکز بن گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بھارت کیساتھ میچ کے دوران قومی کرکٹربسمہ معروف کی ننھی بیٹی کیساتھ میدان میں انٹری سب کی توجہ کا مرکز بن گئی۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ 2022کا پہلا میچ پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا گیا۔رولڈ کپ کا پہلا میچ پاکستان اور بھارت کے درمیان نیوزی لینڈ کے شہر ترانگا کے میدان بے اوبیل میں کھیلا گیا، میچ سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف اپنی ننھی بیٹی کواٹھائے میدا ن میں داخل ہوئیں توگراونڈ میں موجود ہر شخص کی اپنی طرف مبذول کرالی ۔
???? Cricket kit
— ICC (@ICC) March 6, 2022
???? Bags packed
???? Baby cradle
Pakistan captain Bismah Maroof ready to face India ????#CWC22 pic.twitter.com/1ntYZfCzPY
پاکستان کرکٹ بورڈ اور آئی سی سی نے بھی بسمہ معروف کی بیٹی کو اٹھائے ہوئے تصاویر شیئر کیں ۔سوشل میڈیا پر بسمہ معروف کی بیٹی کو اٹھائے ہوئے ویڈیو بھی خوب وائرل ہورہی ہے ۔
What a lovely moment! Cricket has boundaries on the field, but it breaks them all off the field.
— Sachin Tendulkar (@sachin_rt) March 6, 2022
Sport unites!#CWC22 pic.twitter.com/isgALYeZe1
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کی خواتین کھلاڑی بسمہ معروف کی بیٹی کی پیار کررہی ہیں اور ان سے کھیل رہی ہیں ۔ بھارتی ٹیم کی کھلاڑیوں نے بسمہ معروف کی بیٹی کیساتھ سلفی بھی بنائی۔
Match day! Our women are at Bay Oval for #PAKvIND #TeamPakistan #CWC22 #BackOurGirls pic.twitter.com/eiWbsOQuac
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) March 5, 2022
سوشل میڈیا صارفین نے بسمہ معروف کی بھارتی کھلاڑیوں کے ہمراہ بیٹی کے ساتھ سیلفی بنوانے کی بھی خوب تعریفیں کیں ،ساتھ ہی بسمہ معروف کی بہادری کی بھی خوب تعریف کی۔
Bismah Maroof's legacy will go far beyond her achievements on the field. In a society that often tells women to make choices between career and family, she's showing that you can have both! Such an inspiring person.pic.twitter.com/Vp7EB2iwKd
— Aatif Nawaz (@AatifNawaz) March 6, 2022
مرینا اقبال نے بسمہ معروف کی تصویر کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ قومی ٹیم کی کپتان کی تصویر ان افراد کے لیے واضح مثال ہے جو یہ سمجھتے ہیں کہ خواتین پروفیشنل اور گھریلو ذمہ داریاں ایک ساتھ نبھا نہیں سکتیں۔
یہ بھی پڑھیں:ٹیسٹ میچ سے پہلے محمد رضوان کی ساتھی کھلاڑیوں کے ساتھ قہوہ پارٹی