سابق صدر  رفیق تارڑ انتقال کر گئے

Mar 07, 2022 | 11:20:AM
سابق صدر رفیق تارڑ انتقال کر گئے
کیپشن: سابق صدر رفیق تارڑ فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) سابق جج سپریم کورٹ رفیق تارڑ عرصہ دراز سے علیل تھے،دل کی تکلیف کے باعث انہیں ہسپتال لے جایا گیا مگر جانبر نہ ہو سکے۔

سابق صدر پاکستان جسٹس (ر) محمد رفیق تارڑ رضائے الہی سے انتقال کر گئے۔ ن لیگ ذرائع کے مطابق ان کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

رفیق تارڑ 1997 میں سپریم کورٹ کے جج کے طور پر ریٹائر ہونے کے بعد مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر سینیٹ کے رکن منتخب ہوئے اور پھر اسی سال ملک کے صدر بنے، 1999 میں پرویز مشرف کی طرف سے  نواز شریف کی حکومت کی برطرفی کے بعد انہیں عہدے سے نہیں ہٹایا گیا،  وہ 2001 تک صدر رہے، رفیق تارڑ کا شمار نواز شریف کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا تھا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف کا کہنا تھا کہ سابق صدر مملکت، ہمارے شفیق اور مہربان بزرگ، زیرک قانون دان، انصاف پسند جج اور نہایت اچھے انسان محترم رفیق تارڑ بھی رخصت ہوگئے، اللہ تعالی ان کے درجات بلند فرمائے۔ 

یہ بھی پڑھیں:لاہورسمیت ملک کے بیشتر اضلاع میں گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی

 صدر ن لیگ نے کہا کہ  وہ ہمارے لئے وہ ایک قابل احترام بزرگ کا درجہ رکھتے تھے جنہوں نے ہر مرحلے پر نہ صرف ہماری مخلصانہ راہنمائی فرمائی بلکہ اپنی دانش مندی، فہم وفراست اور بردباری سے معاملہ فہمی میں بھی ہمیشہ کلیدی کردار اد ا کیا۔ 

یہ بھی پڑھیں:ایک شخص کی مہوش حیات کی کمر پر ہاتھ رکھ کر تصویر بنانے کی کوشش، پھر کیا ہوا؟ ویڈیو وائرل