سرکاری سکولوں کے طلبہ کیلئے بری خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)تعلیمی محکموں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان، سرکاری سکول میں مفت فراہم کی جانے والی کتابیں بازار میں فروخت ہونے لگیں،والدین کا " ناٹ فار سیل" کتابیں فروخت کرنے پر اظہار تشویش، وزیراعلٰی پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا.
لاہور شہر بھر کے تعلیمی محکموں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے، سکولوں میں مفت فراہم کی جانے والی سرکاری کتابیں ظہور بک مارٹ مانوالا سٹاپ پر فروخت کی جارہی ہیں، تین کتابوں کا سیٹ 140 سے 160 روپے میں فروخت ہورہا ہے.
پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کا کہنا ہے کہ سرکاری کتابیں فروخت کرنے کی قطعاً اجازت نہیں ہے، سرکاری کتابیں بیچنے کے معاملے کی مکمل جانچ پڑتال کی جائے گی، دوکاندار قیصر ظہور کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں کتابوں کی شارٹیج کی وجہ سے سرکاری کتابیں بیچی جارہی ہیں.
دوکان پر نئی نہیں سیکنڈ ہینڈ کتابیں فروخت کی جارہی ہیں جبکہ پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کا کہنا ہے کہ مفت کتابیں حکومت کی ملکیت ہیں، سیکنڈ ہینڈ کتابیں بھی نہیں بیچی جاسکتیں۔