روس میں جنگ مخالف مظاہرے ،پولیس مظاہرین پر ٹوٹ پڑی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)یوکرین پرروس کے حملے کے بعد روس میں جنگ مخالف مظاہرین سڑکوں پر آگئے ،روس کی پولیس مظاہرین پر ٹوٹ پڑی ،ہزاروں افراد کو گرفتار کرلیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق روس کے مختلف شہروں میں یوکرین پر حملے کے خلاف لوگ احتجاج مظاہرے کررہے ہیں جبکہ کئی شہروں میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں پولیس نے ہزاروں مظاہرین کوگرفتار کرلیا ہے ۔مغربی میڈیا کے مطابق 56 شہروں میں 4,366 گرفتاریاں کی گئیں۔
Today, anti-war protests are being held throughout Russia. Keep in mind every single protester you see risks a 15-year sentence for speaking out today. A snapshot:
— Eva Hartog (@EvaHartog) March 6, 2022
MOSCOW:https://t.co/amuXOjil2q
مظاہرین نے حکومت سے جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے ’جنگ نہیںامن اور “شیم آن یو کے نعرے لگائے سوشل میڈیا صارفین نے مظاہرین کی گرفتاری کی کئی ویڈیوز بھی شیئر کیں ۔
More than 4,300 people were detained at anti-war protests across Russia as President Vladimir Putin vowed to press ahead with his invasion of Ukraine unless Kyiv surrendered https://t.co/RAfO1FnqKD pic.twitter.com/y5CNSGTUYM
— Reuters (@Reuters) March 7, 2022
دوسری جانب روسی وزارت داخلہ نے تصدیق کی کہ پولیس نے تقریباً 3500 افراد کو حراست میں لیا ہے 1,700 ماسکو، 750 سینٹ پیٹرزبرگ اور 1,061 دیگر شہروں سے حراست میں لئے گئے ۔ واضح رہے کہ روسی پولیس اب تک ہزاروں مظاہرین کو گرفتار کرچکی ہے ۔روس کی اپوزیشن نے الزام عائد کیا ہے کہ ہم فوجی مارشل کا سامنا کررہے ہیں جبکہ پولیس اہلکار لاو¿ڈ اسپیکر پر اعلانات کررہے ہیں کہ غیر منظور شدہ عوامی تقریبات میں حصہ نہ لیں ۔
یہ بھی پڑھیں:یوکرین سے جنگ؛ روس کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا