(24 نیوز)انٹر بینک میں ڈالر مزید 60 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 178 روپے سے تجاوز کرگیا۔
انٹر بینک میں ڈالر 177.50 روپے مہنگا ہوکر 178.10 روپے کا ہوگیا ۔ سرمایہ کاروں نے محتاط رویہ اختیار کرلیا۔
معاشی ماہرین کے مطابق روپیہ مزید کمزور ہونے سے مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں:اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کا رجحان
معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ درآمدی بل بڑھنے اور بیرونی قرض کی ادائیگی پر روپیہ دباو کا شکار ہے۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک عدم اعتماد کامیاب بنانے کیلئے 3 بڑوں کی اہم ملاقات طے