(ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما علیم خان نے جہانگیر ترین گروپ میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق ملک کی سیاسی صورتحال اورتحریک عدم اعتماد کے معاملے پر ترین گروپ کا اہم مشاورتی اجلاس آج لاہور میں جہانگیرترین کی رہائشگاہ پرہوگا جہانگیر ترین لندن سے ویڈیو لِنک پر شریک ہوں گے پی ٹی آئی کے مزیدناراض ارکان سے رابطوں کاجائزہ لیاجائےگا اجلاس میں عبدالعلیم خان بھی شریک ہوں گے ۔ذرائع کے مطابق علیم خان اور جہانگیر ترین کے درمیان ٹیلی فونک رابطے میں تمام معاملات طے پا گئے ہیں اور وہ آج جہانگیر ترین کے گھر ہونے عشائیہ میں اپنی شمولیت کا اعلان کریں گے۔
دوسری جانب مسلم لیگ ن کی سینئر قیادت نے پی ٹی آئی رہنما علیم خان سے رابطہ کیا ۔ذرائع کے مطابق علیم خان نے تیس دن میں چالیس سے زیادہ ارکان صوبائی اسمبلی سے ملاقاتیں کیں جن میں سے دس صوبائی وزراءبھی شامل ہیں جبکہ منظر نامہ ظاہر نہ ہونے تک تمام ارکان کے نام صیغہ راز میں رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:سابق صدر رفیق تارڑ انتقال کر گئے