ن لیگ کی اعلیٰ  قیادت کا علیم خان سے رابطہ

Mar 07, 2022 | 13:42:PM

  (مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ ن کی سینئر قیادت نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور رکن پنجاب اسمبلی علیم خان سے رابطہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنما علیم خان کی 30 روز میں 40 سے زائد ارکان صوبائی اسمبلی سے ملاقاتیں ہوئیں، ان 40 ارکان میں 10 صوبائی وزراء بھی شامل ہیں۔سیاسی منظر نامہ واضح ہونے تک علیم خان سے ملاقات کرنے والے تمام ارکان کے ناموں کو پوشیدہ رکھا جائے گا۔علیم خان اور جہانگیر ترین تحریک انصاف کے تمام گروپس کو اکٹھا کر کے مشترکہ لائحہ عمل اپنائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: 10روپے پٹرول سستا کرنے کے بعد ایک اور بڑا فیصلہ
ذرائع  کے مطابق علیم خان آج ترین گروپ سے ملنے جہانگیر ترین کی رہائش گاہ بھی جائیں گے، علیم خان اور جہانگیر خان ترین آج سے مشترکہ سیاسی حکمت عملی اپنائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:  تحریک عدم اعتماد کامیاب بنانے کیلئے 3 بڑوں کی اہم ملاقات طے

مزیدخبریں