شین وارن کی موت کیسے ہوئی؟پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آ گئی

Mar 07, 2022 | 14:58:PM
 شین وارن کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی 
کیپشن: شین وارن (فائل فوٹو) 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) شین وارن کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی  ۔

تفصیلات کے مطابق  شین وارن کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق ان کی موت طبعی وجہ سے ہوئی ہے ۔ اس سے قبل ہانگ کانگ پولیس نے دعویٰ کیا تھا کہ شین وارن کے کمرے کے فرش اور تولیے سے خون کے دھبے ملے تھے ۔

شین وارن کے ترجمان کے مطابق  سابق کرکٹر کا انتقال حرکت قبل بند ہو جانے کے باعث ہوا ۔  ان کے مینجر کے مطابق  شین وارن تھائی لینڈ میں دل کا دورہ پڑنے سے کچھ دیر قبل تک 14 روز سے صرف سیال غذا کھارہے تھے ۔

دوسری جانب تھائی پولیس کا کہنا ہے کہ  موت سے قبل شین وارن کو سینے میں درد اٹھا تھا جس سے اس بات کا امکان ہے کہ ان کی موت دل کے دورے کے باعث ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیںسفاک باپ نے 7 دن کی معصوم بچی کیساتھ ایسا ظلم کیا کہ یقین کرنا مشکل