کوکنگ آئل،گھی کی قیمتوں میں اضافہ؛ کلو کتنے روپے کا ہوگیا؟

Mar 07, 2022 | 15:06:PM
شہرمیں تیل اورگھی دس روپے تک مہنگاہوگیا،
کیپشن: تیل اورگھی (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ڈالرکی قدرمیں اضافہ اورعالمی مارکیٹ خوردنی تیل کی قیمتوں میں اضافے کاسلسلہ جاری جس کے اثرات مقامی مارکیٹ پربھی مرتب ہونے لگے۔ شہرمیں تیل اورگھی 10 روپے تک مہنگاہوگیا۔

 ڈالر کے مقابلے روپے کی بے قدری اور عالمی مارکیٹ میں خوردنی تیل کی قیمت میں اضافہ سے گھی اور تیل پھرمہنگاہوگیا۔ شہرمیں برانڈڈکوکنگ آئل اور گھی کی فی کلوقیمت میں 10 روپے کااضافہ ہواہے کھانے والاتیل اور گھی 440 روپے سے بڑھ کر450 روپے تک پہنچ گیاہے۔

فی کارٹن پر50 روپے اضافے 2200روپے سے بڑھ کر2250روپے کاہوگیا۔ ریٹیلرایسوسی ایشن کے جنرل سیکٹری فریدقریشی کے مطابق حکومت اورپرائس کنٹرول کے ادارے تیل اورگھی کی قیمتوں میں کمی کے لیئے کوئی اقدامات کرتے نظرنہیں آرہے۔

شہرقائدمیں مہنگائی کاراج ہے۔ ڈالر کی قدر میں اضافے کے باعث دالوں اور چنے کی قیمت میں بیس روپے تک کا اضافہ ہوگیا ہے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں تیزی کا سلسلہ جاری ہے، روس سے تیل کی سپلائی متاثر ہونے پر خام تیل کی قیمتوں میں تیزی دیکھی جارہی ہے ۔ٹریڈنگ کے دوران برینٹ خام تیل 129 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آگیا۔

یکم جنوری 2022 کو برینٹ خام تیل کی فی بیرل قیمت 89 ڈالر تھی۔ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت 124 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی۔

مزیدتفصیلات:خام تیل کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ