(24نیوز)برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری، چکن کی سرکاری قیمت 400 روپے سے بھی بڑھ گئی۔
لاہور میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت کو پر لگ گئے، قیمت میں مزید 14روپے اضافہ کردیا گیا ہے جس کے بعد چکن کی سرکاری قیمت 407 روپے کلو ہو گئی جبکہ زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 273 اور پرچون ریٹ 281 روپے کلو مقرر کیا گیا ہے۔
دوسری جانب فارمی انڈوں کی سرکاری قیمت 132 روپے درجن برقرار رکھی گئی ہے، انڈوں کی پیٹی 3840 روپے کی ہو گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈالر کی قیمت میں بڑا اضافہ۔ روپیہ مزید کمزور