وزیراعظم کی عمران اسماعیل اور پرویز خٹک کوناراض ارکان سے رابطوں کی ہدایت

Mar 07, 2022 | 16:10:PM

(ویب ڈیسک )وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنانے کیلئے کوششیں تیز کردیں ۔ 
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کو ناکام کرنے کیلئے سیاسی مشاورت میں مصروف ہیں ۔
وزیراعظم کی زیرصدارت پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس میں ناراض حکومتی رہنماوں سے ہونے والے رابطوں پر بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں جہانگیر ترین اور علیم خان کے مجوزہ اتحاد پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے وزیراعظم کو بتایا میں علیم خان سے رابطے میں ہوں۔وزیراعظم نے عمران اسماعیل، پرویز خٹک کو ناراض حکومتی ارکان سے رابطوں کی ہدایت کردی ۔جبکہ وزیراعظم نے ایک بار پھروفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی کر دیا۔ وزیراعظم نے مسلسل 3 مرتبہ وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی کیا ہے ۔ 
یہ بھی پڑھیں:یوکرین پر حملہ ،امریکا کا روسی تیل کی درآمد پر پابندی لگانے پر غور

مزیدخبریں