(24 نیوز) لاہور ڈیفنس سی سے دو بہنوں کا مبینہ اغوا ،18 سالہ خدیجہ اور 14 سالہ خالدہ کو نامعلوم افراد نے گھر سے اغوا کیا.
تفصیلات کےمطابق لاہورسمیت پنجاب بھرمیں بچوں کے اغوا کی وارداتیں کنٹرول نہ ہوسکیں۔ڈیفنس سی سے دو بہنوں کو اغوا کرلیا گیا۔پولیس نے ماں صغراں بی بی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔
ایف آئی آر میں تحریرکیا گیا کہ 18 سالہ خدیجہ اور 14 سالہ خالدہ کو نامعلوم افراد نے گھر سے اغوا کیا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے لڑکیوں کی تلاش شروع کردی۔