(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ روس یوکرین میں لڑنے کے لئے گوریلا جنگ کا تجربہ رکھنے والے شام کے اجرتی جنگجوؤں کو بھرتی کر رہا ہے۔
العریبہ ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق یہ بات اتوار کے روز وال سٹریٹ جرنل اخبار نے امریکی ذمے داران کے حوالے سے بتائی۔چار امریکی ذمے داروں نے مذکورہ اخبار کو بتایا کہ 24 فروری کو یوکرین پر حملہ کرنے پر روس کو غیر متوقع مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔ لہذا ماسکو نے حالیہ دنوں میں شامی جنگجوؤں کو بھرتی کرنا شروع کر دیا تا کہ یوکرین کے شہروں پر قبضہ کیا جا سکے۔ایک امریکی ذمے دار ن ے وال سٹریٹ جرنل کو دیئے گئے بیان میں بتایا کہ بعض شامی جنگجو پہلے ہی روس میں موجود ہیں۔ یہ لوگ یوکرین میں جاری لڑائی میں شمولیت کی تیاری کر رہے ہیں۔واضح رہےکہ روس 2015ء سے شام کے تنازع میں صدر بشار الاسد کی حکومت کے شانہ بشانہ شریک ہے۔
یہ بھی پڑھیں: یوکرین نے روس کی بڑی پیشکش مسترد کردی