(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا کی ریاست آئیووا میں ہوا کے بگولے نےتباہی مچا دی، جس کی زد میں آنے سے 2 بچوں سمیت 7 افراد ہلاک ہو گئے۔
العریبہ ٹی وی کے مطابق ریاست آئیووا کے شہر میڈیسن کے ہنگامی صورتحال امور کے حکام کا کہنا ہے کہ طوفان ڈیس موئنس شہر کے جنوب مغرب میں آیا جس سے کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا، درخت گر گئے اور بجلی کی ترسیلی لائنیں تباہ ہوگئیں۔حکام کا کہنا ہے کہ طوفان سے درجنوں مکانات کو شدید نقصان پہنچا، جس دوران دو بچوں سمیت 7 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور کچھ زخمی ہوئے۔لوکاس بستی میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔اس دوران ڈیس موئنس کے علاقے میں تقریباً 10,000 لوگ بجلی کی سہولت سے محروم رہے۔
یہ بھی پڑھیں: یوکرین پر قبضہ،روس نے عربی گوریلا جنگجو بھرتی کرلئے، امریکی اخبار کا دعویٰ