نیشنل ایکشن پلان پر پوری طاقت کے ساتھ عمل درآمد کیا جائے، وزیراعظم عمران خان

Mar 07, 2022 | 19:36:PM

(24 نیوز)وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر پوری طاقت کے ساتھ عمل درآمد کیا جائے، پوری قوم شرپسند عناصر کیخلاف متحد ہے ، ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنے کے مذموم عزائم ناکام ہونگے .
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت نیشنل ایکشن پلان کی اپیکس کمیٹی کااجلاس اعلامیہ جاری کردیاگیا،اجلاس کے شرکا نے پشاور مسجد میں دھماکا کی شدید مذمت کی،اجلاس کو سیکرٹری وزارت داخلہ نے نیشنل ایکشن پلان پر مفصل بریفنگ دی گئی ،اعلامیہ میں کہاگیاہے کہ انسداد دہشتگردی کے قومی ادارے نیکٹا کو مضبوط کیا جائے ۔
وزیراعظم عمران خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ملک میں دہشتگردی اور نفرت پر مبنی تقاریر کیلئے کوئی گنجائش نہیں ، دہشتگردوں کو جلد انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے تاکہ ایک مثال قائم ہو،انہوں نے کہاکہ نیشنل ایکشن پلان پر پوری طاقت کے ساتھ عمل درآمد کیا جائے، پوری قوم شرپسند عناصر کیخلاف متحد ہے ، ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنے کے مذموم عزائم ناکام ہونگے ۔
وزیراعظم نے کہاکہ ملک دشمن عناصر ، فرقہ واریت ونفرت پر مبنی تقاریر کے ذریعے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں ، ریاست ایسے عزائم کا کامیاب نہیں ہونے دے گی ۔

یہ بھی پڑھیں: ایک شخص کی مہوش حیات کی کمر پر ہاتھ رکھ کر تصویر بنانے کی کوشش، پھر کیا ہوا؟ ویڈیو وائرل

مزیدخبریں