اب گھبرانے کا وقت عمران نیازی کا ہے ۔قوم کا نہیں۔شہباز شریف

Mar 07, 2022 | 20:18:PM
عمران۔نیازی۔گھبرانے کاوقت۔قوم۔تحریک عدم اعتماد
کیپشن: مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ آنے والے دنوں میں عمران نیازی مزید گھبرائیں گے، قوم کی گھبراہٹ کم ہوتی جائے گی۔
شہبازشریف نے بیان میں کہا کہ تحریک عدم اعتماد عوام کا مطالبہ ہے، اپوزیشن عوام کے فیصلے پر عمل کررہی ہے، ملک کو معاشی دیوالیہ پن سے بچانے کے لئے تحریک عدم اعتماد ہی راستہ ہے، معیشت کی بحالی، عوام کو مہنگائی سے نجات اور ریلیف دینے کے لئے اس حکومت کو ہٹانا لازم ہے، وہ بارودی سرنگیں صاف کرنا پڑیں گی جو موجودہ حکومت نے معیشت اور ملک کی بنیادوں میں بچھائی ہیں۔
شہبازشریف نے کہا کہ مہنگائی عوام کی برداشت سے باہر ہے، وہ ظالم حکومت سے نجات چاہتے ہیں، مہنگائی سے نجات دلانے کے لئے موجودہ حکومت سے نجات شرط اول ہے، مہنگائی کی ذمہ دار موجودہ حکومت ہے، اس کی غلط پالیسیز اور فیصلے ہیں، عمران نیازی کی خارجہ امور پر کنٹینر والی ناسمجھ گفتگو ریاست پاکستان کے لئے گھبرانے والی بات ہے، ریاست اور عمران نیازی کی سمت باہم مخالف ہیں، یہ قومی مفادات کے لئے نیک شگون نہیں۔
یہ بھی پڑھیں۔سیاسی صورتحال تبدیل ،رابطے ہو رہے ہیں۔حکومت آگے بڑھے اورپہلے فیصلہ کرے۔پرویز الٰہی کا مشورہ