عمران خان کے ساتھ جو بھی ہو رہا ہے وہ مکافات عمل ہے۔مریم نواز
Stay tuned with 24 News HD Android App
( 24 نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاست میں اتار چڑھاو¿ آتے رہتے ہیں اور حکومت بھی آنی جانی چیز ہے مگر تکبر اور ظلم انسان کے آگے آتا ہے۔ کل کیا ہو گا یہ صرف اللہ تعالی کی ذات جانتی ہے مگر عمران خان کے ساتھ جو بھی ہو رہا ہے وہ مکافات عمل کے سوا کچھ نہیں۔
صرف ہو رہا ہے اور انھی حکومت بھی اسکی ہے! یہ سب مکافات عمل نہیں تو اور کیا ہے؟ انسان کو انسان نا سمجھنے والے کا یہی انجام ہے! مجھ سمیت سیاست اور زندگی کے طالب علم ضرور غور کریں! https://t.co/azhjcM4ATP
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) March 7, 2022
انہوں نے کہا کہ کرسی اور طاقت کا غلط استعمال اور اس کو دائمی سمجھ لینے والے کا انجام ایسا ہی ہوتا ہے۔خان صاحب نے صرف مخالفین کو ہی نہیں بلکہ دوسرے ممالک کو بھی گالیاں اور دھمکیاں دیں۔ اپنی سیاسی مخالفت میں پاکستان کا نقصان کرنے کا اختیار ان کو کس نے دیا؟ انکو کمرے میں بند کریں ورنہ بندر کے ہاتھ ماچس آ جائے تو آگ لگنے کا خطرہ ہے!
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) March 7, 2022
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مختلف ٹویٹس میں انہوں نے کہانواز شریف پر یہ انکی ذاتی و سیاسی زندگی کا شاید مشکل ترین وقت تھا مگر بدترین حالات کے باوجود انکا کوئی ساتھی انھیں چھوڑ کر نہیں گیا۔ کیونکہ انہوں نے ہر کسی کو عزت دی۔ اپنے مخالف اور دشمن کو بھی۔ صبر اور تہذیب کا دامن نہیں چھوڑا۔ طاقت کا رعب نہیں جمایا، دھمکیاں نہیں دیں، تمسخر نہیں اڑایا۔ کرسی جاتی دیکھ کر میں چھوڑوں گا نہیں جیسی بازاری زبان استعمال نہیں کی۔
4 سال عوام کی طرف سے مجرمانہ بے حسی اور غفلت برتنے والے ،مہنگائی اور نااہلی سے انکی زندگیاں تباہ کرنے والے کو آج اچانک جلسوں میں روتا دھوتا دیکھ کر جھرجھری آتی ہے۔ ریاستی طاقت استعمال کر کے دوسری جماعتوں کو توڑنے کی کوششش کرنے والے کا ایک ایک لمحہ اب اراکین کی منتیں کرنے میں
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) March 7, 2022
انہوں نے لکھاعمران خان کو دیکھ کر عبرت ہوتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ‘تکبر اور گھمنڈ کا پہاڑ آج جب ان لوگوں کے در پر حاضری دے رہا ہے، جن سے ہاتھ ملانے کو وہ اپنی توہین سمجھتا تھا تو زندگی اور سیاست کے طالب علم سوچنے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔ ریاستی طاقت استعمال کر کے دوسری جماعتوں کو توڑنے کی کوشش کرنے والے کا ایک ایک لمحہ ارکان کی منتیں کرنے میں گزر رہا ہے۔
تکبر اور گھمنڈ کا پہاڑ آج جب ان لوگوں کے در پر حاضری دے رہا ہے جن سے ہاتھ ملانے کو وہ اپنی توہین سمجھتا تھا تو زندگی اور سیاست کے طالبعلم سوچنے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) March 7, 2022
ن لیگ کی نائب صدر نے کہا کہ 4 سال عوام کی طرف سے مجرمانہ بے حسی اور غفلت برتنے والے مہنگائی اور نااہلی سے انکی زندگیاں تباہ کرنے والے کو آج اچانک جلسوں میں روتا دھوتا دیکھ کر جھرجھری آتی ہے۔! یہ سب مکافات عمل نہیں تو اور کیا ہے؟ انسان کو انسان نا سمجھنے والے کا یہی انجام ہے، مجھ سمیت سیاست اور زندگی کے طالب علم ضرور غور کریں۔
اپنے مخالف اور دشمن کو بھی۔ صبر اور تہذیب کا دامن نہیں چھوڑا۔طاقت کا رعب نہیں جمایا، دھمکیاں نہیں دیں، تمسخر نہیں اڑایا۔کرسی جاتی دیکھ کر میں چھوڑوں گا نہیں جیسی بازاری زبان استعمال نہیں کی۔ عمران خان کو دیکھ کر عبرت ہوتی ہے۔
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) March 7, 2022
مریم نواز نے ٹویٹر پر لکھا کہ خان صاحب نے صرف مخالفین کو ہی نہیں بلکہ دوسرے ممالک کو گالیاں اور دھمکیاں دیں۔ اپنی سیاسی مخالفت میں پاکستان کا نقصان کرنے کا اختیار ان کو کس نے دیا؟ ۔
کل کیا ہو گا یہ صرف اللّہ تعالی کی ذات جانتی ہے مگر عمران خان کے ساتھ جو بھی ہو رہا ہے وہ مکافات عمل کے سوا کچھ نہیں۔کرسی اور طاقت کا غلط استعمال اور اس کو دائمی سمجھ لینے والے کا انجام ایسا ہی ہوتا ہے۔
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) March 7, 2022
یہ بھی پڑھیں۔اب گھبرانے کا وقت عمران نیازی کا ہے ۔قوم کا نہیں۔شہباز شریف