22 سے 24 مارچ تک چھٹیوں کا اعلان 

Mar 07, 2022 | 21:25:PM
وزیر داخلہ شیخ رشید، اسلامی تعاون تنظیم، وزرائے خارجہ کانفرنس، چھٹی ہو گی،
کیپشن: وفاقی دارالحکومت ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) وزیر داخلہ شیخ رشید نے اعلان کیا ہے کہ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) وزرائے خارجہ کانفرنس کے باعث راولپنڈی اسلام آباد میں 22، 23اور 24مارچ کو چھٹی ہو گی۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 23 مارچ کو فلائنگ مارچ اور تاریخی پریڈ ہو گی، جے ٹین سی طیارے بھی مارچ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے سامراج کیخلاف آزاد خارجہ پالیسی کی بنیاد رکھی، اپوزیشن میں حالات کا تقاضہ سمجھنے کیلئے عقل ہی نہیں۔وزیر داخلہ نے کہا کہ غیرملکی قوتیں ملک کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں کر رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایک شخص کی مہوش حیات کی کمر پر ہاتھ رکھ کر تصویر بنانے کی کوشش، پھر کیا ہوا؟ ویڈیو وائرل