ٹک ٹاک کا اہم اعلان سامنے آ گیا

Mar 07, 2022 | 21:37:PM

(مانیٹرنگ ڈیسک)دنیا کی مشہور  ایپ ٹک ٹاک نے اہم اعلان کرتے ہوئے روس میں لائیو سٹریمنگ اور نئی ویڈیوز کی پوسٹنگ معطل کردی۔

ترکی اردو کی ویب رپورٹ میں غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے حوالے بتایا گیا ہےکہ ٹک ٹاک انتظامیہ کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کیا گیا کہ روس میں فیک نیوز قوانین کے بعد لائیو سٹریمنگ اور نئی ویڈیوزکی پوسٹنگ کو معطل کردیا ہے ،تاہم اس دروان ایپ میسجنگ سروس متاثر نہیں ہوگی۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹک ٹاک  تخلیقی صلاحیتوں اور تفریح ​​کا ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو جنگ کے اس وقت میں  انسانی رابطے کا ذریعہ فراہم کر سکتا ہے لیکن جعلی خبروں کے قانون کے بعد کمپنی  کے پاس  اس کے علاوہ کوئی چارہ نہیں تھا۔کمپنی نے مزید کہا کہ ملازمین اور صارفین کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل روسی صدر ولادیمیر پیو ٹن نے جمعے کے روزجعلی خبریں پھیلانے والے میڈیا اداروں اور افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے بل پر دستخط کئے تھے جس کے بعد ملک میں جھوٹی نیوز پھیلانے کو جرم قرار دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:’دل دیاں گلاں‘ رکی پونٹنگ شین وارن کو  کونسی بات کہنا چاہتے تھے۔۔؟

مزیدخبریں