علیم خان کے تمام تحفظات پارٹی کے حق میں ہیں ،گورنر سندھ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہاہے کہ علیم خان ،جہانگیر ترین اوران کے گروپ کے پی ٹی آئی پنجاب حکومت سے تحفظات ہیں ،وزیراعظم کو ان کے تحفظات سے آگاہ کروں گا۔
علیم خان سے ملاقات کے بعد گورنر سندھ عمران اسماعیل نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر ہم لاہور آئے ہیں ، علیم خان آج بھی عمران خان کے ساتھی ہیں ،گورنر سندھ کا کہناتھا کہ علیم خان ،جہانگیر ترین اوران کے گروپ کے پی ٹی آئی پنجاب حکومت سے تحفظات ہیں ،وزیراعظم کو ان کے تحفظات سے آگاہ کروں گا،آخری فیصلہ عمران خان کا ہے کہ کیا فیصلہ کرتے ہیں ۔
عمران اسماعیل نے کہاکہ علیم خان آج بھی عمران خان کا سپاہی ہے ،علیم خان کو کہا تھا آپ میڈیا کے سامنے نہ جائیں ۔انہوں نے کہاکہ علیم خان کے تمام تحفظات پارٹی کے حق میں ہیں ،افسوس ہے دیرینہ دوست کے پاس مذاکرات کیلئے آنا پڑا،24 گھنٹے میں سب واپس ایک پیج پر ہوں گے ۔
یہ بھی پڑھیں: 22 سے 24 مارچ تک چھٹیوں کا اعلان