صنم بلوچ کی نئی تصاویر ، مداح دیکھ کر دنگ رہ گئے 

Mar 07, 2022 | 22:47:PM
صنم بلوچ، نئی تصاویر، مداحوں، حیرت میں مبتلا،
کیپشن: صنم بلوچ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ اور مارننگ شو کی میزبان صنم بلوچ کی نئی تصاویر نے مداحوں کو حیرت میں مبتلا کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق صنم بلوچ کچھ عرصے سے نہ صرف ٹیلی ویژن سے غائب ہیں بلکہ سوشل میڈیا پر بھی اپنی تصاویر شیئر نہیں کرتیں جس کے باعث مداح یہ سوچنے پر مجبور تھے کہ وہ آج کل کہاں مصروف ہیں۔اب ان کی نئی تصاویر نے مداحوں کے بہت سے سوالوں کے جواب دے دیئے ہیں۔

یہ تصاویر صنم بلوچ کی بیٹی کی دوسری شادی کی سالگرہ کے موقع پر لی گئی ہیں۔

صنم بلوچ کی یہ تصاویر ملکہ ترنم نور جہاں کی نواسی اور معروف میک اپ آرٹسٹ نتاشہ علی لاکھانی نے شیئر کی ہیں۔

ان تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ کا وزن بہت زیادہ بڑھ چکا ہے۔


صنم بلوچ نے اپنی آخری تصویر جون 2020 میں انسٹاگرام پر شیئر کی تھی، جس کے بعد انہوں نے سوشل میڈیا پر چند ایک ہی پوسٹیں کی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایک شخص کی مہوش حیات کی کمر پر ہاتھ رکھ کر تصویر بنانے کی کوشش، پھر کیا ہوا؟ ویڈیو وائرل