نمبر گیم پوری۔یوسف رضا گیلانی۔ہمار ے فریش چہرے سب بتارہے ہیں۔اکرم درانی

Mar 07, 2022 | 23:14:PM

 (24نیوز)وزیر اعظم کے خلاف ممکنہ تحریک عدم اعتماد کے پیش نظر اپوزیشن کے تین بڑوں کی زرداری ہاو¿س میں بڑی بیٹھک ہوئی جس میں عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے مختلف آئینی و قانونی آپشنز پر غور کیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں مسلم لیگ (ن )اور پی پی کے قانونی ماہرین نے بھی خصوصی شرکت کی ،ن لیگ کی جانب سے اشتر اوصاف،زاہد حامد ،پی پی کے فاروق نائیک،جے یوآئی کے کامران مرتضیٰ بھی شریک ہوئے ،تینوں جماعتوں کے قانونی ماہرین نے اپوزیشن قائدین کو بریفنگ دی ۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے سے متعلق قانونی نکات کا جائزہ لیا گیا ،تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے لئے حمایت کرنیوالے حکومتی ارکان کا جائزہ لیا گیا ۔ اجلاس کے بعد میڈیا کو یوسف رضا گیلانی نے بتایاکہ قانونی ماہرین غور کررہے ہیں وہ کام کررہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ فون پہلے آئے تھے نہ آب آئے ہیں۔ اپوزیشن میں کوئی ڈیڈ لائن نہیں، نمبر گیم پوری ہے تمام اپوزیشن جماعتیں ایک صفحہ پر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں نے پیپلزپارٹی لانگ مارچ میں شرکت کا فیصلہ کیا ہے،دونوں بڑی اپوزیشن سیاسی جماعتوں کے نمائندے مارچ میں شریک ہوں گے۔یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ لیگل ماہرین بیٹھے تھے انہوں نے غور کیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ تین بڑے الگ بیٹھے تھے انہوں نے آپس میں بات کی ہے۔ کل بلاول بھٹو بھی آئیں گے اور مشترکہ اپوزیشن کی نمائندگی بھی ہوگی،آج بڑی بیٹھک لگی ہے، قانونی ماہرین اب کام کررہے ہیں،اسپیکر کے کردار کو بھی ابھی دیکھنا ہے۔میڈیا سے گفتگو میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما اکرم درانی نے کہاکہ وزیراعظم کے خلاف تحریک بہت جلد آئے گی، ۔ صحافی نے سوال کیاکہ تحریک وزیراعظم کے خلاف آئیگی یا پہلے اسپیکر کے خلاف۔ اکرم درانی نے جواب دیاکہ یہ پرسوں تک آپ کو سب معلوم ہوجائیگا، ہمارے چہرے آپ کو فریش نظر آ رہے ہیں نہ بس یہی کافی ہے۔
 یہ بھی پڑھیں۔پیپلز پارٹی کا لانگ مارچ۔۔ 126دن ڈی چوک پر دھرنا دینے و الو ں نے ڈی چوک بند کر دیا

مزیدخبریں