(24نیوز)پیپلز پارٹی اور اسلام آباد انتظامیہ میں معاملات طے پاگئے ، پیپلزپارٹی اور انتظامیہ کے درمیان ڈی چوک سے قبل ایکسپریس چوک پر جلسے کرنے پر اتفاق ہو گیا۔پیپلز پارٹی کا عوامی مارچ بغیر کسی رکاوٹ کے اسلام آباد میں داخل ہوگا، ذرائع کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کنٹینر آج رات ڈی چوک پہنچا دیا جائے گا۔
اس سلسلے میںسیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی نیئر بخاری ضلعی انتظامیہ اسلام آباد سے رابطہ کیا اور مطالبہ کیا کہ ضلعی انتظامیہ ڈی چوک گردو نواح میں واک تھرو گیٹ لگائے ۔چیئرمین پیپلز پارٹی اور کارکنوں کی حفاظت کے سخت اقدامات کئے جائیں، انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ضلعی انتظامیہ سے مکمل تعاون کرے گی لیکن حکومت اور ضلعی انتظامیہ بھی پرامن تاریخی جلسہ عام میں کسی بھی رکاوٹ سے گریز کرے، نیر بخاری نے کارکنوں کو کل ڈی چوک پہنچنے کی ہدایت کر دی۔لانگ مارچ کل دن ایک بجے روات ٹی چوک سے لانگ مارچ اسلام آباد روانہ ہوگا۔سوہان اور اقبال ٹاﺅن پر بلاول بھٹو کے استقبال کے لئے استقبالیہ کیمپ لگائے جائیں گے،شام پانچ کے قریب بلاول بھٹو زرداری اسلام آباد ایکسپریس چوک پہنچیں گے ۔
مزیدتفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے جلسے کے حوالے سے ڈی چوک پر رکاوٹیں کھڑی کر دی گئیں اور خار دار تاریں لگا کر اسے بند کیا گیا ،رکاوٹوں کے آگے ڈی چوک کے گیٹس بھی بند کر کے پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی۔شہری پارلیمنٹ ،سپریم کورٹ اور ریڈ زون میں قائم دوسرے سرکاری دفاتر کیلئے متبادل راستہ استعمال کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو لانگ مارچ کی قیادت کرتے ہوئے اسلام آباد کی جانب روا ںدواں ہیں۔پروگرام کے مطابق لانگ مارچ کل 8مارچ کو اسلام پہنچے گا۔
یہ بھی پڑھیں۔ نمبر گیم پوری۔یوسف رضا گیلانی۔ہمار ے فریش چہرے سب بتارہے ہیں۔اکرم درانی
پیپلز پارٹی اور اسلام آباد انتظامیہ میں معاملات طے۔ڈی چوک سے پہلے ا یکسپریس چوک پر جلسہ ہوگا
Mar 07, 2022 | 23:50:PM