چینی حکومت 2023 میں کیا کرنے جا رہی ہے؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز ) پیپلز رپبلک آف چائینہ کے وزیر اعظم لی کیانگ نے 2023 کیلئے حکومتی اہداف سے متعلق رپورٹ جاری کر دی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق بیجنگ میں 14ویں قومی عوامی کانگریس کے پہلے اجلاس کے آغاز پر حکومتی کام کی رپورٹ پیش کی گئی ، جس میں 2023 کے لیے اہم اہداف مقرر کیے گئے ہیں ۔
رپورٹ کے مطابق چین نے 2023 کے لیے اپنے جی ڈی پی کی ترقی کا ہدف تقریباً 5 فیصد مقرر کیا ہے، افراط زر کی شرح، یا کنزیومر پرائس انڈیکس (سی پی آئی) میں تقریباً 3 فیصد اضافے کو ہدف بنایا گیا ہے، خسارے کی بات کی جائے تو جی ڈی پی کا تناسب 2023 کے لیے 3 فیصد متوقع ہے، جبکہ تقریباً 12 ملین ملازمتیں پیدا کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے ۔
رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ چین مالیاتی پالیسی کو ہدف کے مطابق نافذ کرے گا، فعال مالیاتی پالیسی کی شدت، تاثیر میں اضافہ کرے گا، آر ایم بی ایکسچینج ریٹ کو عام طور پر انکولی، متوازن سطح پر مستحکم رکھا جائے گا، غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے، استعمال کرنے کی کوششوں کو تیز کیا جائیگا، جبکہ چین نجی شعبے کی حوصلہ افزائی، مدد کرے گا۔
2023 کی ورکنگ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چین "تائیوان کی آزادی" کی پختہ مخالفت کرے گا اور پرامن دوبارہ اتحاد کو آگے بڑھائے گا، عالمی ترقی کے اقدام، عالمی سلامتی کے اقدام کو عملی جامہ پہنانے کے لیے بین الاقوامی برادری کے ساتھ مل کر کام کیا جائیگا، اس کے علاوہ چین فوجی آپریشن کرنے، جنگی تیاریوں کو بڑھانے، فوجی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے بھی اقدامات کرے گا۔