بی آر ٹی کے سی ای او مستعفی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)خیبر پختونخوا میں چیف ایگزیکٹو بس ریپڈ ٹرانزٹ فیاض خان عہدے سے استعفیٰ دے کر بیرون ملک چلےگئے۔
ذرائع کے مطابق بی آر ٹی انکوائری پر فیاض خان کو نیب نے طلب کیا تھا اور فیاض خان نے اپنا بیان ریکارڈ کروایا تھا، نیب بی آر ٹی منصوبہ کی انکوائری کررہا ہےاور منصوبہ میں غبن کی تحقیقات آخری مراحل میں ہیں۔
دوسری جانب نگران وزیر ٹرانسپورٹ خیبر پختونخوا شاہدخٹک کا کہنا تھا کہ ٹرانس پشاور سی ای او فیاض خان بغیر اجازت باہر چلے گئے، ٹرانس پشاور سی ای او کیوں بھاگ گئے؟ اس بات کی تحقیقات ہونی چاہیے، بار بار سیکرٹری ٹرانسپورٹ کو بلایا کہ مجھے بریفنگ دیں، وہ میرے ساتھ تعاون نہیں کرتے، میرے بلانے پر بھی نہیں آئے۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کا ریٹ گر گیا،قیمت میں حیران کن کمی