کوئی بھی ٹیم میچ جیتا ہی نہیں چاہ رہی تھی، ایسی کرکٹ نہیں چلے گی، محمد آصف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز ) ’’ پی ایس ایل‘‘ ہنگامہ میں سابق فاسٹ بالر محمد آصف کا کہنا تھا کہ دونوں ٹیمز میں سے کوئی بھی ٹیم میچ جیتنا ہی نہیں چاہ رہی تھی, دونوں کی فیلڈنگ بہت بری نظر آئی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ 8 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بالآخر دوسری فتح مل گئی، کراچی کنگز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 وکٹ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ مارٹن گپٹل نے ناقابل شکست 86 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی۔’’پی ایس ایل ہنگامہ‘‘ میں تجزیہ کرتے ہوئے سابق قومی کرکٹر سلیم ملک کا کہنا تھا کہ مارٹن گپٹل نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی لاج رکھ لی، ورنہ آج بھی سارا میچ کراچی کنگز کے ہاتھ میں نظر آرہا تھا۔میچ میں دونوں ٹیمز کی جانب سے بہت گندی فیلڈنگ کی گئی۔
سابق قومی کرکٹر محمد یوسف کا کہنا تھا کہ کراچی نے بالکل اچھی بیٹنگ نہیں کی، اتنا کم ٹوٹل ٹی20 میں آرام سے چیز ہو سکتا ہے۔ کراچی نے میچ میں شروع میں اچھا کھیلا اور کافی حد تک کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو روک لیا تھا مگر مارٹن گپتل جس طرح کھیلا اور اپنی ٹیم کو فتح دلائی ،وہ تعریف کے قابل ہے۔مگر اب دونوں ٹیمز کواگلے پی ایس ایل کے لئے تیاری کرنی پڑے گی، دونوں ٹیمز کو اچھا کھیلنے والےکھلاڑیوں کی ضرورت ہے۔دونوں ٹیمز کو اپنی غلطیوں سے سیکھنا چاہیے تاکہ اگلے پی ایس ایل میں اچھا کم بیک کریں۔
سابق فاسٹ بالر محمد آصف کا کہنا تھا کہ دونوں ٹیمز میں سے کوئی بھی ٹیم میچ جیتنا ہی نہیں چاہ رہی تھی، دونوں ٹیمز کی فیلڈنگ بہت بری نظر آئی۔ ان فرنچایز کو سوچنا پڑے گا اوراپنے 5 ، 6 کھلاڑی چینج کرنے پڑیں گے۔ شروع میں میچ کراچی کے ہاتھ میں تھا، 15ویں آوور تک کراچی اچھا کھیل رہی تھی مگر ناتجربہ کار باؤلنگ ان کو لے ڈوبی، اس کے علاوہ اتنے اہم کیچز ایسے چھوڑ دئے جیسے کوئی بڑی بات نہیں ہے, ٹی20 فارمیٹ میں ایسی کرکٹ نہیں چلے گی۔