وفاقی کابینہ نے چیئرمین نیب کو مقدمات بند کرنے کا اختیار دیدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وفاقی کابینہ نے چیئرمین نیب کو مقدمات بند کرنے کا اختیار دیدیا۔
ذرائع کاکہناہے کہ چیئرمین نیب کو مزید بااختیار بنانے کیلئے وفاقی کابینہ نے نیب قوانین میں ترامیم منظور کر لیں، وفاقی کابینہ نے نیب قوانین ترامیمی آرڈیننس کے مسودہ کی سرکولیشن سے منظوری دی، احتساب عدالت سے ناقابل سماعت قرار دیئے گئے مقدمات چیئرمین نیب کسی دیگر متعلقہ فورم کو بھیج سکیں گے۔
متن کے مطابق چیئرمین نیب ناقابل سماعت قرار دیئے گئے کیس کا جائزہ لے کر مقدمہ بند کرنے کی منظوری دے سکیں گے،چیئرمین نیب سے متعلقہ موصول ہونے پر متعلقہ ایجنسی کیس کو التوا کے مرحلہ سے کھول سکے گی،نیب سے مقدمہ موصول ہونے پر متعلقہ ادارے کو از سر نو شواہد اکٹھے کرنے کا اختیار ہو گا۔
متن کے مطابق نیب ترامیم کے تحت مقدمہ ایک علاقہ کی عدالت سے دوسری عدالت منتقل نہیں کیا جا سکے گا،چیئرمین نیب کی عدم موجودگی میں نیب کے ڈپٹی چیئرمین بطور چیئرمین اختیارات کا استعمال کریں گے، ڈپٹی چیئرمین کی عدم موجودگی کی صورت میں وفاق کسی بھی نیب افسر کو چیئرمین کے اختیارات سونپ سکے گا،ڈپٹی چیئرمین 21 گریڈ کے سول افسر، لیفٹیننٹ جنرل یا میجر جنرل کے عہدہ کے فوج افسر کو تعینات کیا جا سکے گا۔
متن کے مطابق نیب ترامیم کے تحت ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کو پبلک آفس ہولڈر کے زمرہ میں شامل کر لیا گیا،اس سے قبل نیب قانون میں چیئرمین سینیٹ پبلک آفس ہولڈر کے زمرہ میں شامل تھے۔
یہ بھی پڑھیں: بی آر ٹی کے سی ای او مستعفی