روپے نے ڈالر کے بڑھتے قدم روک دیے

Mar 07, 2023 | 10:14:AM

(اشرف خان)بڑھتی ہوئی ڈالر کی قیمتوں کو ریورس گئیر لگ گیا،روپے کے مقابلے میں مزید سستا ہوگیا ۔

کاروباری ہفتہ کے دوسرے روز ٹڈالر کے لین دین کا آغاز ہوا تو  انٹر بینک میں ڈالر 2روپے 92 پیسے سستا ہوگیا ۔انٹر بینک میں ڈالر 276روپے سے بھی نیچے آگیا ، انٹر بینک میں ڈالر 277.92 روپے سے کم ہوکر 275روپے تک گرگیا،ڈالر کی قیمت میں مزید کمی کا امکان ہے۔

ضرور پڑھیں :بجلی صارفین کیلئے بُری خبر: فی یونٹ 50 روپے تک چارج ہونے کے خدشات

 گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر کا بھاؤ 6 روپے 63 پیسے کم ہوا اور ایک ڈالر 278 روپے 46 پیسے پر بند ہوا تھا۔ کاروباری ہفتہ کے پہلے روز بھی انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں کمی دیکھی گئی  اور کاروبار کے آغاز پر ڈالر 4 روپے 46 پیسے سستا ہوا ۔

مزیدخبریں