(عثمان خان) صدر پاکستان کی جانب سے پنجاب اسمبلی کے انتخابات کی تاریخ دیے جانے کے 3 دن بعد تک بھی الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے شیڈول جاری نہیں کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق شیڈول میں درکار 54 دن پورے کرنے کیلئے آج شیڈول کا اجراء لازمی ہوگا، آج شیڈول جاری ہوا تو 8 مارچ کو پبلک نوٹس ہوگا۔
یہ بھی پڑھیے: کنور دلشاد وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی برائے قانون مقرر
خیال رہے کہ صدر مملکت عارف علوی نے 3 مارچ کو پنجاب میں انتخابات کی تاریخ مقرر کی تھی۔
ذرائع سے پتا چلا ہے کہ ریٹرنگ آفیسرز اور ڈپٹی ریٹرنگ آفیسرز کی تعیناتیوں پر مشاورت کی وجہ سے شیڈول کے اجراء میں تاخیر ہوئی، الیکشن کمیشن آج شیڈول کے ساتھ آر اوز اور ڈپٹی آر اوز کی تقرری بھی کرے گا۔ قانون کے مطابق عدلیہ سے انکار کے بعد ریٹرنگ آفیسرز بیوروکریسی سے لیے جائیں گے۔