نئی کے بعد گاڑی کی پرانی بیٹری بھی مہنگی، دکاندار پریشان

Mar 07, 2023 | 11:27:AM
نئی کے بعد گاڑی کی پرانی بیٹری بھی مہنگی ہوگئی۔ 100 امپیئر کی پرانی بیٹری ساڑھے 9 ہزار تک پہنچ گئی
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) نئی کے بعد گاڑی کی پرانی بیٹری بھی مہنگی ہوگئی۔ 100 امپیئر کی پرانی بیٹری ساڑھے 9 ہزار تک پہنچ گئی۔

دکاندار کا کہنا ہے کہ 100 امپیئر کی پرانی بیٹری ساڑھے نو ہزار کی ہے، پرانی بیٹری خریتے ہوئے کترا رہے ہیں، نفع نقصان کے بغیر کام ہو رہا ہے، دکانوں کے کرائے دینے ہیں۔

دکاندار نے کہا کہ ڈیلرز کما رہے، ریٹیلر تو ریٹ ٹو ریٹ فروخت کر رہا ہے، پرانی اور نئی بیٹری مہنگی ہے، عام آدمی خرید بھی نہیں سکتا۔

واضح رہے 100 امپیئر کی بیٹری ری سائیکل ہو کر 9000 ہزار کی ہے جبکہ پرانی 75 امپیئر کی بیٹری 7 ہزار میں فروخت ہو رہی ہے۔ 60 اور 65 امپیئر کی پرانی بیٹری ساڑھے 6 ہزار میں فروخت ہو رہی ہے۔