(24نیوز) محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق آج کراچی کا موسم گرم رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق صبح کے اوقات میں کم سے کم درجہ حرارت 20 ڈگری تک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ہوا میں آلودگی کے ذرات کی تعداد 239 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔
اس وقت شہر کا موسم 32 ڈگری ہے جب کہ دوپہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 25 فیصد ہے۔ بارش کا امکان نہیں ہے۔
مزید پڑھیں: یکساں تعلیمی نصاب کے تیسرے مرحلے میں نہم و دہم کی سب کتابیں انگلش میں ہوں گی
دوسری جانب شمال مشرق سمت سے ہوا کی رفتار 7 اشاریہ 4 کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے ۔
واضح رہے کہ شہر قائد میں آلودگی برقرار ہے۔ پاکستان کے آلودہ شہروں میں کراچی پہلے نمبر پر آگیا ہے۔ دنیا کے آلودہ شہروں میں بھی کراچی پہلے نمبر پر آگیا ہے۔