فواد چوہدری کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر خواتین کی تذلیل کا سلسلہ نہ رک سکا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) ملکی سیاست میں گرما گرمی کا ماحول ہے اور اس دوران سیاسی رہنماؤں کی جانب سے ایک دوسرے پر طنز و تنقید کیا جاتا رہا ہے۔
اس حوالے سے جائزہ لیں تو پتہ چلتا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کی جانب سے یہ سلسلہ بعض اوقات حد سے بڑھ کر اخلاقی لکیر بھی پار کر جاتا ہے۔
یہی سب پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما فواد چوہدری کے حالیہ ٹویٹس میں دیکھا گیا جب انہوں نے پاکستانی سیاست میں متحرک دو خواتین سیاستدانوں کے بارے میں انتہای غیرمناسب الفاظ استعمال کیے۔
پہلے زمانے میں جب امیر لوگوں کے گھر کوئ مر جاتا تھا تو مخصوص خواتین کو بلایا جاتا تھا جن کا کام مرنے والے کے سرہانے پر بین ڈالنا تھا، بین ڈالنے کی ایکسپرٹ ان عورتوں کو ردائیاں کہا جاتا تھا آج کل اپنی سیاست کے سرہانے بین ڈالنے کیلئے ایک پورا گروپ رکھا ہوا ہے۔۔ https://t.co/n29iEKcYR3
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) March 7, 2023
اپنے حالیہ ٹوئٹس میں فواد چوہدری نے سینیٹر شیریں رحمان اور حنا ربانی کھر کیلئے ’ردائی‘ کا لفظ استعمال کیا جس کا مطلب انہوں نے خود ہی اپنے ٹوئٹ میں بھی بیان کردیا۔
ایک اور ردائ۔۔۔ https://t.co/p7GB2d2gqy
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) March 7, 2023
انہوں نے مزید لکھا کہ بین ڈالنے میں ماہر عورتوں کو ردائیاں کہا جاتا تھا اور آج کل اپنی سیاست کے سرہانے بین ڈالنے کیلئے کچھ سیاستدانوں نے ان ماہر خواتین کا پورا گروپ رکھا ہوا ہے۔