(وقار عظیم ) اقتصادی امور ڈویژن نے 2014 سے 2022 تک رجسٹرڈ ہونے والی این جی اوز کی تفصیلات پیش کردیں۔
اقتصادی امور ڈویژن کا کہنا ہے کہ 9 سالوں میں این جی او رجسٹریشن کی 1220 درخواستیں موصول ہوئیں، ان درخواستوں میں سے 667 درخواستیں منظور کی گئیں اور ایم او یو پر دستخط ہوئے۔ 213 درخواستیں مسترد اور 340 درخواستوں پر کام جاری ہے۔
ایبٹ آباد واقعہ کے بعد این جی او پالیسی کا ازسر نو جائزہ لیا گیا، مختلف شعبوں میں این جی اوز کے منصوبوں کی نگرانی کی جاتی ہے۔ اقتصادی امور ڈویژن حکام کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں اس وقت 82 منصوبوں پر این جی اوز کام کررہی ہیں.
مزید پڑھیں: بل کی عدم ادائیگی: صدر مملکت کی سرکاری رہائشگاہ کی بجلی کاٹ دی گئی
واضح رہے کہ ان منصوبوں پر کل لاگت 6 ارب 49 کروڑ روپے سے زائد ہے۔ اسلام آباد میں 12، پنجاب میں 32 اور خیبرپختونخوا میں 38 منصوبے چل رہے ہیں جبکہ سندھ میں 23، بلوچستان میں 14، آزاد کشمیر میں 2 اور گلگت بلتستان میں 4 منصوبوں پر کام جاری ہے۔