سپریم کورٹ نے عمران خان کو ڈھیل دی ہے،احسن اقبال کا دعویٰ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(کفایت علی ) وفاقی وزیر احسن اقبال کا گفتگو میں کہنا تھا کہ عمران خان آج بزدل کی طرح قانون سے فراری حاصل کر رہا ہے۔
وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ ہم نے عدالتوں کے نوٹسز کا سامنا کیا ہے، سرجری کے باوجود میں نیب نوٹس پر پیش ہوا۔ مجھے گرفتار کیا گیا۔ ہماری لیڈر شپ نے بھی تمام عدالتوں کے سمن اور پیشیاں بھگتی ہیں۔
عمران خان سمجھتے ہیں کہ وہ عدالتوں اور قانون سے بڑے ہیں۔ سپریم کورٹ نے عمران خان کو ڈھیل دی ہے۔ وہ سپریم کورٹ کو خاطر خواہ میں نہیں لاتے تو ہائیکورٹ، سیشن کورٹ اور احتساب عدالت کی کیا حیثیت ہے۔
احسن اقبال نے 24 نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سات ماہ تک عمران خان نے بلدیاتی اداروں کی بحالی سپریم کورٹ کے آرڈر کو اپنی جوتی کے نیچے مسلا اورسپریم کورٹ انہیں توہین عدالت کا نوٹس بھی قبول نہیں کرا سکی۔
مزید پڑھیں: فواد چوہدری کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر خواتین کی تذلیل کا سلسلہ نہ رک سکا
احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ جو شخص ہمیں مغربی جمہوریت کے لیکچر دیتا تھا، ہمیں بتاتا تھا کہ عدلیہ کا احترام کیا ہوتا ہے۔ اب دیکھ لیجیے وہ شخص کیسے اک گیڈر کی طرح قانون سے چھپتا پھر رہا ہے۔
لوگوں کو غلامی اور کیسے کیسے درس دیتا ہے کہ بہادر ہونا ہے، وہ عدالت کا سمن بھی وصول کرنے کے لیے غسل خانے میں چھپ جاتا ہے