(24 نیوز) کشمیریوں پر بھارت کے مظالم بین الاقوامی برادری سے ڈھکے چھپے نہیں اور ہر گزرتے دن کیساتھ ان انسانیت مظالم میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔
اس حوالے سے ایک اور رپورٹ سامنے آئی ہے جس میں معصوم کشمیریوں کو جعلی انکاؤنٹرز میں شہید کرنے والے بھارتی فوج کے برگیڈیئر اجے کوٹاچ کے حوالے سے حقائق سامنے آئے ہیں۔
اس حوالے سے مقبوضہ کشمیر میں آل پارٹیز حریت کانفرنس نے مطالبہ کیا ہے کہ کشمیریوں کے قتل عام میں ملوث بھارتی فوج کے بریگیڈیئر اجے کوٹاچ کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔
یہ بھی پڑھیے: انتہا پسند مودی کی بے حسی، فوجی جوانوں کی بیواوٗں پر ڈنڈے برسا دیئے
بھارتی فوج کے زیرنگرانی بےگناہ کشمیری نوجوانوں کو جعلی انکاؤنٹرز میں شہید کیا گیا جن کی سربراہی بریگیڈیئر اجے کوٹاچ کر رہے تھے۔
نوجوانوں کو شہید کرنے کے بعد پتہ چلا کہ تینوں نوجوان خالی ہاتھ تھے اور ان کا کسی بھی عسکری تنظیم سے کوئی تعلق نہیں تھا، بھارتی فوج اپنے افسران کو عمر قید کی سزا دے کر بچانا چاہ رہی ہے جبکہ انکے جرم کی اصل سزا پھانسی ہے۔
اس بہیمانہ قتل کے بھارتی افسران نہ صرف میڈل سجائے گھوم رہے ہیں بلکہ فیک انکاؤنٹرز کے نام پر انعامی رقم بھی کھا چکے ہیں۔